17 اکتوبر 2012 - 20:30

روس کے نائب وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ماسکو شام کے ساتھ فوجی اور دفاعی تعاون جاری رکھے گا۔

ابنا: ماسکو سے رپورٹ کے مطابق دمیتری راگوزین نے نیٹو کی پارلیمانی کمیٹی سے ملاقات میں کہا کہ شام کے ساتھ ہتھیاروں کی فروخت کے جو معاہدے ہوئے ہیں روس ان پرعمل کرے گا ۔ انہوں نے کہا کہ روس جو ہتھیار شام کو فروخت کرتا ہے وہ دفاعی نوعیت کے ہیں اور عالمی پابندیوں کے تحت نہیں آتے ۔ واضح رہے امریکہ جو کہ شام کی حکومت کے خلاف برسر پیکار دہشتگردوں کو جدید ترین ہتھیار فراہم کررہا ہے لیکن شام پر ہتھیاروں کی فروخت پر پابندی لگانے پر اصرار کررہا ہے ۔ ادھر روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے کہا تھا کہ کسی ملک کو حق نہیں پہنچتا کہ وہ روس کے ہتھیاروں کی برآمد میں مداخلت کرے ۔

.......

/169